انڈر انواسنگ: 1 ارب کی منی لانڈرنگ کی تحقیقات میں پیش رفت

لاہور: انڈر انواسنگ کی آڑ میں 1 ارب کی منی لانڈرنگ کی تحقیقات کا دائرہ وسیع کر دیا گیا۔

ایف آئی اے اینٹی اسمگلنگ ونگ لاہور نے کسٹمز اپریزمنٹ کراچی سے ریکارڈ مانگ لیا۔ اس سلسلے میں ایف آئی اے نے اسسٹنٹ کلکٹر اپریزمنٹ ویسٹ کراچی کو خط لکھ دیا۔

این ایل سی ڈرائی پورٹ پر 2ماہ قبل 7 کنٹینرز میں انڈر انواسنگ اسکینڈل سامنے آیا تھا جس پر کسٹمز نے مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا تھا۔

کسٹمزحکام کی ملی بھگت کے شواہد سامنے آنے پر ایف آئی اے نے انکوائری شروع کی اور ابتدائی تحقیقات میں منی لانڈرنگ کے شواہد ملے۔

ذرائع کے مطابق ایف آئی اے لاہور کی ٹیم نےکراچی جاکر بھی تحقیقات کیں۔ منی لانڈرنگ اسکینڈل میں کئی بڑےنام شامل ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے